الیکشن کمیشن: ارکان پارلیمنٹ،صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ارکان کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ممبران اپنے ساتھ ساتھ شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کے گوشوارے بھی جمع کرائیں۔
کمیشن کے مطابق مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے، اس کے بعد یکم جنوری کو وہ تمام ارکان جنہوں نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہوں گے، ان کے نام شائع کر دیے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زائد فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود، حکام کی تصدیق
مزید برآں، اگر کسی رکن نے 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے تو اس کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں میں غلط بیانی یا غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
