وزیراعلی خیبرپختونخواکاانتخاب،پی ٹی آئی نےجےیوآئی سےمددمانگ لی

وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلئے تحریک انصاف کاجمعیت علما اسلام اورمحمود خان گروپ سے رابطہ،اسمبلی میں حمایت مانگ لی۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔
جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی سہیل آفریدی کے انتخاب کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے شروع کردیئے ہیں۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ وہ باچا خان مرکز بھی جائیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو ٹوڑنے کے لئے رابطے کئے گئے ہیں اور انہیں مختلف آفرز بھی کئے گئے ہیں اگر ہمیں خیبر پختون خوا میں اقتدار سے محروم کیا گیا تو پھر وفاقی حکومت کو بھی چلنے نہیں دینگے۔
