یقین ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ یقین ہے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے جبکہ تمام جماعتیں اس کا حصہ ہوں گی، تحریک انصاف بھی الیکشن میں شامل ہوگی، نوجوانوں کو دھرتی سے پیار ہے مگر یہاں روزگار میں مسائل ہیں، ہم کاروبار کے مواقع بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اقتدار ملا تو وزیر خزانہ پارٹی کے اندر سے آئے گا،‘ اپنی صاحبزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’آصفہ بھٹو جہاں سے الیکشن لڑنا چاہے لڑے، وہ بہت مضبوط اُمیدوار ہے، آصفہ اپنی ماں کی طرح غصے میں تیز ہے، اُن کے غصے سے ڈر نہیں لگتا پیار آتا ہے۔‘سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’زمینداری میری کمزوری ہے اور کاروبار میرا کنسٹرکشن کا ہے، سیاسی جماعتوں کے انتخابات کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی پارٹی کے الیکشن پر بات کر سکتے ہیں، دوسری پارٹی کے الیکشن پر نہیں۔
مُلک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’آئندہ الیکشن کے نتیجے میں مخلوط حکومت بنے گی، مجھے یقین ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اسی لیے
بلےکانشان لیناہے توپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن
ہماری انتخابی مہم شروع ہے۔‘