پنجاب کے5شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 5 شہروں میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
مریم نواز نے لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔عارف والا میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، جن اضلاع میں یہ بسیں لانچ ہو رہی ہیں وہاں کے رہائشیوں کو مبارک ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ رواں سال 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں، پانچ سال میں 5 ہزار بسیں چلانے کا ہدف ہے، معمر افراد، اسپیشل افراد، خواتین اور طالب علموں کے لیے بس میں سفر بالکل مفت ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، طلبہ کو لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیک، ٹیبلٹ اور 50 ہزار اسکالر شپس دے رہےہیں۔
