کراچی والوں کیلئے بجلی مزید 5 روپے 45 پیسے مہنگی

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی۔ نیپراکے لیکٹرک کی درخواست پر30جولائی کو سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

کے الیکٹرک کی درخواست میں مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے اور جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی جائے ۔

Back to top button