یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندی کا عندیہ

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے ساتھ تعاون برقرار رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسرائیل کی ریسرچ گرانٹس معطل کرنے کی تجویز کو رکن ممالک کی مکمل حمایت نہیں مل سکی تھی۔

Back to top button