وہ ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں گے جن کا تصور بھی محال تھا ، مشیر امریکی صدر

امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو مزید وسعت دی جائے۔ ان کے پہلے صدارتی دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے۔

 امریکی صدرٹرمپ اور ایرانی قیادت کی اگلے ہفتے ملاقات طے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ ابراہام معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے ان ممالک کی فہرست میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ایسے ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے جنہیں اب تک اس تناظر میں نہیں دیکھا گیا، اور یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Back to top button