پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ذرائع سے ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے،ان کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فہرستوں کا تبادلہ 2008 میں طے پانےوالے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا،جس کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے کی،جن میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے ایک سفارتکار کو دی،جن میں 382 سویلین اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے عتیق شاہ کا نام منظور، دیگر نام زیر غور

حکومت پاکستان نے بھارت سے ان تمام پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا پرزور مطالبہ دہرایا ہے۔

Back to top button