یومِ استحصال: مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

یومِ استحصال کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے میں عدم استحکام کو بڑھاتے ہیں بلکہ انسانی مشکلات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔
آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ جلد متوقع ہے : امریکی وزیر خارجہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جبکہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
