ہلکی لیزر سے کان بجنے کے علاج میں غیرمعمولی کامیابی

کان میں اندرونی طور پر گڑگڑاہٹ، گھنٹیاں بجنے اور آوازیں سنائی دینے کا مرض ٹِنی ٹس کہلاتا ہے اور اب ہلکی شدت کی لیزر سے مرض کو دور کرنے امید روشن ہوئی ہے۔برازیل میں آپٹکس اینڈ فوٹونکس ریسرچ سینٹر (سیپوف) کے ماہرین نے یہ تھراپی وضع کی ہے جس کی تفصیلات جرنل آف پرسنلائزڈ میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
دنیا بھر میں ایسے 75 کروڑ مریض ہیں جن کے کانوں میں کسی بیرونی ذرائع کے برخلاف ازخود گھنٹیوں، سیٹیوں اور دیگرآوازیں سنائی دیتی ہیں۔ یہ دن میں بے آرام اور رات میں بے نیند کردیتی ہیں اور تکلیف دہ عارضہ بن جاتی ہیں۔ اس کی وجوہ میں کان کا میل، اندرونی کان کی خشکی، اعصاب اوردماغ کا متاثر ہونا شامل ہیں لیکن اب تک اس کی باقاعدہ دوا سے ہم دور ہیں۔
یہ عمل چار ہفتوں تک جاری رکھا گیا اور بعض مریضوں کو ہفتے میں آٹھ مرتبہ لیزرتھراپی سے گزارا گیا۔ پھر ہر شریک سے 25 سوالات کی دستاویز بھروائی گئی۔ اس میں 11 سوالات ٹنی ٹس سے جسمانی، روزمرہ کام،
کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ، 9 خواتین زخمی
سماجی، دماغی اور رویہ جاتی برتاؤ سے متعلق تھے۔
