گوشت کا غیرمتوازن استعمال صحت کے لیے مضر ہے، ماہرین

صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سے بچنے کے لیے قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے حد سے زیادہ ضروری ہے، صحت سے متعلق مسائل میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری، فنکشنل بوویل ڈیزیز (ایف بی ڈی) بھی شامل ہیں۔
یہ بات آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ایس ایم وسیم جعفری نے جمعہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لرمیڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت”عیدالاضحی پر صحت سے متعلق مسائل“ کے موضوع پر ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سیمینار روم میں منعقدہ ایک لیکچر کے دوران کہی۔
لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوا۔ پروفیسر وسیم جعفری نے بتایا کہ کچا پکا یا آلودہ گوشت کھانے سے فنکشنل بوویل ڈیزیز یا ایف بی ڈی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسہال، قے کا ہونا، پیٹ درد، متلی، بخار، تھکاوٹ، کمر یا جوڑوں کا درد ایف بی ڈی بیماری
کی علامات ہیں۔
