فیس بُک میسنجر پر میسجز کرنا اب ناممکن ہوگا

میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور SMS ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جارہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے میسنجر استعمال کر رہے ہیں، انہیں میٹا کی جانب سے جاری کردہ آرٹیکل کے ذریعے مذکورہ تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کے بعد صارفین گوگل یا سام سنگ کی میسجنگ ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

آرٹیکل میں بتایا گیا کہ 28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے میسنجر کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق میٹا میسجز کو صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر بھیجے گا۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر آسانی سے میسجنک

پی ٹی آئی دور میں 3ارب ڈالر قرض لینے والوں کیخلاف تحقیقات کاحکم

ایپ کے آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

Back to top button