فیصل واوڈا نے تمام فورسز کی تنخواہیں دگنی کرنے اور دفاعی بجٹ 3 گنا بڑھانے کی تجویز پیش کردی

سینیڑ فیصل واوڈا نے پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے دفاعی بجٹ 3 گنا تک بڑھانے اور تمام فورسز کی تنخواہیں دگنی کرنےکی تجویز پیش کردی ۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا ترقیاتی بجٹ روک کر دفاع پرلگانا ہو گا، بیرون ملک جانے والے سفارتی وفد میں اپوزیشن اراکین کو بھی شامل کرنے کیا جائے۔
سینیٹرعرفان صدیقی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا بچوں اور ٹرینوں پر حملے حقوق کی جنگ نہیں،نام نہاد ناراض لوگ بھارت سے پیسےاورہتھیار لے رہے ہیں، ان سےکسی طرح کی ہمدری نہیں ہونی چاہیے، ایک ہی حل ہےکہ ان کو کچلا جائے۔
دہشتگردی کےناسور کا خاتمہ ناگزیر ہے ، بھارت کو پاکستان کے جواب سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈار
سینیٹر شیری رحمان نےکہا پیپلز پارٹی ہر ممکن حد تک مسائل کا حل بات چیت سے چاہتی ہے لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں، ناراض ہیں تو شکایات کا حل اس طرح نہیں نکالا جاتا،معصوم بچوں کو خون بہانےوالوں سےکوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔