190 ملین پائونڈ سکینڈل کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید تھا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 190 ملین پائونڈ سکینڈل کا ماسٹر فیض حمید تھا، پارلیمنٹ میں جب بند لفافے دیئے گئے تو اس وقت کہہ دیا تھا کہ کیس بنے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اس پورے کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، بابر اعوان اور بہت سارے لوگوں کا نام لیا جارہا ہے، عمران خان کی طرف باتیں جا رہی ہیں لیکن اس کیس میں سب سے زیادہ فائدہ جس نے لیا اس کا نام سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں سے میری امید اور خواہش ہے کہ اس میں ہمیں راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کی ویڈیو نہیں ہوتی اور کرپشن کا پے آرڈر نہیں ہوتا، تانے بانے ملائے جاتے ہیں، اگر کسی کی ملازمت 10 روپے سے شروع ہو اور وہ مثال کے طورپر 10 ہزار روپے تنخواہ بنانے والا بن گیا، اور اس کے پاس 10 کروڑ روپے کی چیزیں آ جائیں تو میرے خیال میں زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Back to top button