فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع

احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا۔فواد چوہدری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرایا جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیے۔
دوران سماعت عدالت نے فوادچوہدری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا منظورکرلی۔
