فضل الرحمان نے  حکومت کو خراب معیشت کا ذمہ دار قرار دیدیا

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خراب معیشت کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھاکہ شہباز شریف ملک کو  آگے لےکر جانے میں ناکام  رہے ہیں۔عیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے  والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو  معیشت بھی خراب ہوچکی ہے۔ شہبازشریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی۔

الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن  بھی جاری

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ  چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔ غیر ضروری طور  پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں  میں موجود ہے۔

Back to top button