چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کادورہ برطانیہ،اہم ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برطانیہ، برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن سےملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےشعبوں،دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سیکیورٹي تعاون،انسداددہشت گردی اورعلاقائی امورپرگفتگوکی گئی۔

  اپوزیشن کے 11معطل ارکان پنجاب اسمبلی بحال،نوٹیفکیشن جاری

برطانوی عسکری قیادت نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا۔دہشت گردی کےخلاف پاکستان اورپاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کااعتراف بھی کیا۔

Back to top button