حسینہ واجد کے حامی بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے 5جج مستعفی

حسینہ واجد کے حامی بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے 5جج مستعفی ہو گئے۔

بنگلہ دیش میں طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد حامی سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز مستعفی ہوگئے تاہم طلبہ نے قائم مقام چیف جسٹس کی نامزدگی بھی مسترد کی تھی ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین کے نام شامل ہیں۔

ڈھاکا میں طلبہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں احتجاج جاری ہے اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ سیاسی ججز مستعفی ہوں۔بنگلادیشی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ جسٹس اشفاق الاسلام کو قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا ۔

اسرائیل کی درندگی،سکول پربم برسادیئے،100فلسطینی شہید

طلبہ نے اشفاق الاسلام کی تقرری بھی مسترد کردی اور شام تک انہیں عہدے سے ہٹاکر ہائیکورٹ کے جسٹس سید رفعت کو چیف جسٹس بنانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

Back to top button