ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ، 135 ارب کا شارٹ فال

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 135 ارب روپے کے مجموعی شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کو جولائی سے ستمبر 2025 کے درمیان 3020 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا، تاہم اب تک صرف 2885 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، صرف ستمبر کے مہینے میں 1230 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا، جو کہ ماہانہ ہدف سے کچھ کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں کل شارٹ فال 195 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، تاہم حتمی اعداد و شمار کے بعد معمولی بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو 30 ستمبر تک 40 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔
