وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پالیسی کی تشکیل کا عمل مکمل کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، اور آج اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد میڈیا کو پالیسی کے اہم نکات اور مندرجات پر بریفنگ دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!