وفاق اور سندھ کا نہری تنازعہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

وفاق اور سندھ حکومت نے دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنےپر اتفاق کر لیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر رانا ثنا اللہ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیاجس میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نہروں کے معاملے پر سندھ سے مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔

صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر شدید تحفظات ہیں،پیپلز پارٹی بھی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کےلیے تیار ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے : محسن نقوی

شرجیل میمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کےلیے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔

Back to top button