عمران خان سےسہیل آفریدی کی ملاقات کیلئےوفاق،پنجاب کومراسلہ ارسال

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کیلئےخیبرپختونخواحکومت نےوفاق اورپنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کل اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سےجاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں تاکہ ملاقات کو ممکن بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سیاسی حکمتِ عملی اور صوبے میں انتظامی ترجیحات کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔
