عظمیٰ بخاری کی بلاول ہاؤس لاہورکی سکیورٹی واپس لینےکی تردید

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کیا تھا۔اس دعوے کے بعد ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مکمل اور معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار چھٹی پر تھے، متبادل اہلکار بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پنجاب کی طرف سے سیکیورٹی ہٹانے کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!