عالمی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کوتنزلی کاسامنا

عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایک بار پھر تنزلی کاسامنا کرناپڑا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔پاکستانی شہری اب صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔

پاکستان کے نیچے صرف عراق (104 ویں)، شام (105 ویں) اور افغانستان (106 ویں) درجے پر موجود ہیں۔ یمن کے ساتھ پاکستان کا درجہ برابر ہے۔

بھارت کا پاسپورٹ بھی درجہ بندی میں نیچے آیا ہے اور اب وہ 85 ویں نمبر پر ہے۔

سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جو 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کے بعد جنوبی کوریا190،جاپان189 دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

یورپی ممالک جیسے جرمنی، اٹلی، اسپین، لکسمبرگ، اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں، جن کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی پاسپورٹ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اب 12 ویں نمبر پر ہے، جو ملائیشیا کے ساتھ برابر ہے۔ا

امریکی شہریوں کو اس وقت 180 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے، جب کہ امریکا خود صرف 46 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اجازت دیتا ہے۔

Back to top button