آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر، مہنگائی کم ہوگی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کفایت شعاری سمیت اہم تبدیلیوں کے بعد اب صورتحال بہترہوگئی، آئندہ چند ماہ میں حالات مزید بہتر ہونگے جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

ایک بیان میں انکا کہناتھا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا مگر عالمی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے وسائل نہیں، اسی لیے بدقسمتی سے بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح پر معاہدہ ہو چکا، امید ہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ سے بھی منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں مہنگائی ہے، ایک وجہ یہ کہ ہم نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لی،ٹیکسوں میں اضافہ کیا، شرح سود بڑھائی جس سے گروتھ میں سست روی پیدا ہوگئی، ہمارے اقدامات لوگوں کیلئے تکلیف دہ تھے۔
انکا کہنا تھاعالمی سطح پر چیلنجنگ ماحول ہے اور ہمارے پاس صورتحال سے نمٹنے کےلیے وسائل نہیں ہے، بدقسمتی سے بوجھ لوگوں پر منتقل کرنا پڑا۔

گلگت کی سیر کو جانے والے 75000 سیاح محصور کیوں ہو گئے؟

مفتاح اسماعیل نے کہا گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 7فیصد بہتر ہوئی۔ درآمدات کم ہوئیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے والی قیمت اب کم ہو رہی ہے۔ آئندہ چند ماہ میں حالات مزید بہتر ہونگے جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

Back to top button