آرمی چیف کی کردار کشی پر سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کا نوٹس

سوشل میڈیا پر فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے کے الزام پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمرانڈو بریگیڈ سے وابستہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
FBR Notice

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق اس مقدمے میں سمیع ابراہیم کے خلاف شکایت کنندہ ریاست ہے۔

ایف آئی اے میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق سمیع ابراہیم نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلائی جس میں حکومت اور ریاست کا نظام چلانے والی شخصیات پر گمراہ کن الزامات عائد کیے اور ان الزامات کے ذریعے بدنیتی سے عام لوگوں میں خوف پیدا کر کے ان کو حکومت اور مسلح افواج سے بدظن کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم سے کہا گیا ہے.

پنجاب ، خیبر پختونخوا میں‌ ایک ریٹ پر آٹا فروخت ہوگا

کہ وہ 13 مئی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں نوٹس ملنے پر سمیع ابراہیم نے کہا کہ حکومت نے بذریعہ ایف آئی اے ان کے خلاف ایک مقدمہ قائم کیا ہے۔

یہ معاملہ نے اپنے وکیل راجہ عامر عباس سے ڈسکس کیا ہے جو FIA کو بتا دیتے ہیں کہ وہ ابھی ملک سے باہر ہیں۔ 14 مئی کو واپسی کے بعد ضروری قانونی چارہ جوی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سمیع ابراہیم کی ایک ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے سمیع ابراہیم کو نوٹس ملنے پر تحریک انصاف سے منسلک رپورٹرز، تجزیہ کار اور اے آر وائے نیوز نے حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کر کے اس کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

Back to top button