ایف آئی اے کا بشیر میمن کے انٹرویوز پر پابندی کیلئے پیمرا کو خط

ایف آئی اے کی جانب سے سابق ڈی جی بشیر میمن کے انٹرویوز پر پابندی کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا ہے، خط ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔
خط میں موقف اپنایا گیا کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ کے عالمی مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمر فاروق کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر تفتیش، اور معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا ہے۔
سوئٹزرلینڈ اور ناروے کو انتہائی مطلوب پاکستانی شہری کے دفتر خارجہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سے رابطوں کا انکشاف بھی ہوا جبکہ انرجی اور آئی پی پی کے معاہدوں میں فراڈ کرنیوالے افراد کی پشت پناہی میں سابق ڈی جی ایف آئی اے اور فارن آفس کے دو افسران سے تفتیش بھی جاری ہے۔
حکومتی رہنمائوں پر تنقید، پی ٹی آئی کے نورعالم کو شوکاز نوٹس
2019 میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عمر فاروق کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست سے نکلوایا، عمر فاروق نامی شخص نے سوئٹزلینڈ میں ایک بینک بنا کر مختلف ممالک کے افراد کو لوٹا تھا۔
