حکومتی رہنمائوں پر تنقید، پی ٹی آئی کے نورعالم کو شوکاز نوٹس

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم کو پارٹی کے رہنماؤں پر تنقید مہنگی پڑ گئی، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا، اور نور عالم خان کو اس حوالے سے وضاحت دینے کا حکم جاری کر دیا۔
تحریک انصاف خیبرپختوںخوا صدر پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی امور بارے تحفظات پارٹی اجلاس میں پیش کیے جانے چاہئے، عوامی فورم مناسب نہیں۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ بل پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خود وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جبکہ اجلاس میں رکن اسمبلی نور عالم نے بھی سخت سوالات کیے اور کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی کے ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے؟
این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ
کیا ہم سلامتی کے اداروں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دیں گے، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے۔
نور عالم نے دوبارہ کہا کہ ہمیں حلقوں میں لوگ کہتے ہیں گیس بجلی پانی دیں، کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس بجلی و پانی ملے گا۔
