این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں کرونا لہر کی پانچویں لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے تاہم کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت ہوا، جس کے دوران ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پی سی ایل میچ کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگر اقدامات سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔

دوران اجلاس نئی لہر کے پیش نظر صوبوں کی اتفاق رائے سے وائرس سے بچاؤ کے نئے ضابطے(ایس او پیز) مقرر کیے گئے، جن کا نفاذ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگا۔

حکام کی جانب سے سکول بند کرنے کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح کا درست جائزہ لیا جائے گا، حکام کی جانب سے کرونا لہر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

عمران اور انکی حکومت کے لیے بُرے دنوں کا منظر نامہ

دوران اجلاس وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود، میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی، کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر حالات کا جائزہ لینے کے لیے کل پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Back to top button