سول بیوروکریسی ریاستی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے،نوجوان افسران دیانت،پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔ ایک اہل،شفاف اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سول بیوروکریسی ریاستی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے آج آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور قومی سلامتی،داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز،علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی جب کہ فیلڈ مارشل نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردار کو بھی اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل نے شرکا سے خطاب میں کہاکہ نوجوان افسران دیانتداری،پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہل،شفاف اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سول بیوروکریسی ریاستی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اپنے فرائض میں دیانتداری،پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔

کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکا نے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات اور فوج کے اسٹریٹیجک وژن،آپریشنل تیاری،قومی ترقی میں کردار کو سمجھنے کے اس موقع کو سراہا۔

سپریم کورٹ : مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا 11 رکنی بینچ ٹوٹ گیا3

 کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔

Back to top button