فیلڈ مارشل عاصم منیرکا مصرمیں پرتپاک استقبال،گارڈآف آنرپیش

فیلڈمارشل عاصم منیرکامصر میں وزارت دفاع کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال،گارڈ آف آنربھی پیش کیاگیا۔
فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور سابق مصری صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالماجد صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر ملک ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف دونوں قوموں کے عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
