فیفاورلڈکپ،فرانس کوشکست،انگلینڈنےٹاپ تھری میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور سنسنی خیز مقابلہ،انگلینڈ نے فرانس کوشکست دے کر 60 سال بعد ٹاپ 3 میں جگہ بنا لی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے نمبر کے پلے آف میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جس نے شائقین کو آخری لمحے تک اپنی نشستوں سے اٹھنے نہ دیا۔

10گولزسے بھرپور اس میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔انگلینڈ نے پہلے ہی ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور بوکایو ساکا کے دو گولوں کی بدولت 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔

فرانس کی ٹیم کسی بھی میچ میں 1930 کے بعد پہلی مرتبہ پہلے ہاف میں چار گول سے پیچھے تھی۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے زبردست واپسی کی کوشش کی۔ کیلیان ایمباپے نے دو جبکہ بریڈلی بارکولا نے ایک گول کر کے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا تاہم 87 ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے پنالٹی پر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے انگلینڈ کی برتری مستحکم کر دی۔

اضافی وقت میں عثمان ڈیمبیلے نے ایک اور گول سکور کیا، لیکن جوڈ بیلنگھم نے 98 ویں منٹ میں شاندار انفرادی کوشش کے ذریعے انگلینڈ کا چھٹا گول کر کے فرانس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے 1966 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ غیرملکی سرزمین پر اپنی تاریخ کی بہترین ورلڈ کپ کارکردگی بھی ریکارڈ کرائی۔

Back to top button