سندھ بھر میں ایچ آئی وی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عرفان جمیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں میں ایچ آئی وی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر عرفان جمیل نے کہا کہ سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال میں بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ایچ آئی وی کی شرح بچوں میں تشویشناک حد تک بڑھی ہے جبکہ ایچ آئی وی عام طور پر بچوں کا مرض نہیں ہے، لیکن گزشتہ 4 ماہ سے بچوں میں ایچ آئی وی کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہر امراض اطفال کے مطابق بڑوں کی بروقت ایچ آئی وی سکریننگ نہ ہونے سے وائرس بچوں تک منتقل ہوتے ہیں، غیر محفوظ خون کی منتقلی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

 

Back to top button