فیفا ورلڈ کپ:فاتح اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں بڑااضافہ

فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ثابت ہو رہا ہے جس میں ٹیموں، میچز اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ انعامی رقم بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں اس سال انعامی رقم کا مجموعی فنڈ 50 فیصد زیادہ ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ کے لیے انعامی رقم کا مجموعی فنڈ ریکارڈ 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھا گیا ہے۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، جس پر اسے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ملیں گے، جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
فیفا کے مطابق کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں، جن میں ناروے، بیلجیئم، مراکش اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، کو فی ٹیم 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
نویں سے سولہویں پوزیشن تک رہنے والی ٹیموں کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ سترہویں سے بتیسویں نمبر تک آنے والی ٹیموں کو 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح 33ویں سے 48ویں پوزیشن تک ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
فیفا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو تیاریوں کے اخراجات کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔
