ٹرمپ نےایران کایادداشت کومعطل کرنے کابیان غیراہم قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ کرنے کے اعلان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی کوئی پروا نہیں۔

امریکی ٹی وی نیٹ ورک نیوز نیشن کو مختصر ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے ایران کے حالیہ اعلان کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا، مجھے اس کی بالکل بھی پروا نہیں

ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کا محور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود رکھنا ہے اور واشنگٹن اس معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ جون کے وسط میں ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوا تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ تھا۔

Back to top button