پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان فنانسنگ کا معاہدہ

وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان نے5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کردیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اےڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے،اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ائیر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد، روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے اور یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی۔

Back to top button