ایرانی سرحد سے فائرنگ، پاک فوج کے چار اہلکار شہید

ایرانی سرحد سے پاک فوج پر فائرنگ سے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا، فائرنگ کے واقعہ ضلع جلگنی میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

چیف جسٹس بندیال فل کورٹ بنانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

Back to top button