سوئی گیس کے بلوں پر فکسڈچارجزکے نام پر 70ارب کاڈاکہ
سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے۔سالانہ صارفین سے 70ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔اوگرا نے خاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی ہے اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب کہ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ صارفین ایک ہزار روپے اضافی بل دیں گے۔
سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہےکہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین سے زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔صارفین اس فکسڈ چارجز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں، اندازہ ہےکہ صارفین سے لیے جانے والے یہ سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔