حوثیوں کے اسرائیلی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے سے فلائٹ آپریشن معطل

 

 

 

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے ایک دھماکہ خیز ڈرون نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع رامون ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے سے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق، دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون ائیرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد فوری طور پر رامون ائیرپورٹ کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا۔

اس واقعے سے کچھ ہی دیر قبل، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے یمن سے داغے گئے تین ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا تھا،تاہم ایک ڈرون اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

 

Back to top button