گورنر خیبرپختونخوا کا علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر اظہار افسوس

 

 

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علیمہ خان کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی کی معطلی افسوسناک ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں لوگوں کی مل کر مدد کرنےکا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔

 

 

 

 

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو ایشو بنایا جارہا ہے،کالا باغ ڈیم کی بجائے 4 ڈیم بن جائیں تو ڈیرے کےلیے بہتری آئے گی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!