پاکستان نے افغانستان کو  75 رنز سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیت لیا

 

 

 

 

 

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو  75 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔افغانستان کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 66 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 7 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری، پھر 28 پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔اس کے بعد محمد نواز نے لگاتار 2 وکٹیں لیں اور 29 پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے،پھر 32 کے مجموعی سکور زردان بھی محمد نواز کا شکار بنے۔

اس کے بعد 32 کے ہی سکور پر کریم جنت اور پھر 46 پر محمد نبی آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں 55 کے مجموعی سکور پر راشد خان، جب کہ 57 پر نور احمد اور 66 پر غضنفر پویلین لوٹے۔

محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں سے ایک میڈان کروا کے 19 رنز دےکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ابرار احمد اور سفیان مقیم نے دو دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

اس قبل پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب 17، فخر زمان 27، کپتان سلمان علی آغا 24،  حسن نواز 15، محمد حارث 2 ، فہیم اشرف 15 ، محمد نواز 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 جب کہ نور احمد اور فضل حق فاروقی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیاگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا، جب کہ میزبان یو اے ای کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

 

Back to top button