بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 15 افراد جاں بحق
بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کے اثرات اب بھی نمایاں، مزید 15 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، اموات کی مجموعی تعداد 165 سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں، اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم یا جزوی نقصان سے متاثر ہوئے۔
بارشوں میں 670 کلومیٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں،
بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟
بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
