ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید افسران کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے شہدا کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجدحنیف ستی، بریگیڈیئر محمد خالد اور میجر محمد طلحہ کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے آرمی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے بلوچ نوجوان کس نے اغوا کیا؟
واضح رہے کہ بلوچستان میں حادثے کا شکار ہونے والے پاک فوج کے لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ گزشتہ روز مل گیا تھا، جس میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
