سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع کی تقریب منسوخ

پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے 6 ستمبر کوہونے والی یوم دفاع کی تقریب منسوخ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب میں انعقاد کیا گیا تھا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کو شرکت کرنا تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی مدد اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف و امداد کے کام کو جاری رکھے گی۔

وزیرخارجہ کاغیرملکی سفارتکاروں کیساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

یاد رہے کہ رہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب میں مسلح افواج کے دستے پریڈ گراؤنڈ میں سلامی پیش کرتے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے شاہین بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں۔

Back to top button