سیلابی ریلا: بھارت کی اطلاع پر وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارت نے پاکستان کو سیلابی پانی کے ریلے چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

 بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی حکام کو مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے سیلابی پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی پانی کے اخراج کے نتیجے میں دریائے ستلج کے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب دیکھنے میں آ رہا ہے۔

برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب سےنمٹنے کیلئے امدادکااعلان

ادھر، دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث تحصیل عارف والا کے مزید کئی دیہات اور آبادیاں زیرِ آب آ چکی ہیں۔

اسی طرح، ضلع بہاولنگر میں بھی سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، جہاں متعدد بستیاں پانی میں گھر چکی ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Back to top button