دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،واٹرچینلز تباہ

دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،واٹرچینلز تباہدیامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ واٹرچینلز تباہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات، درخت، فصلیں، رابطہ پل، پن چکیاں اور واٹرچینلز تباہ ہوئے، شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔
چلاس میں گورنر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم رات سے ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں نے حکومت سے شاہراہِ قراقرم فوری طور پر ٹریفک کیلئےبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں نقصانات کاتخمینہ لگانے اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی کیلئےمتعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
