عالمی مارکیٹ کے بعدپاکستان میں بھی سونا سستاہوگیا

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3258روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالر کم ہوکر 4073 ڈالر فی اونس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
