کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملےگا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں،جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے،پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمے داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیوں کہ اشتعال انگیز بیانات سے خطےمیں امن کو خطرہ لاحق ہوتاہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان امن،استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پر عزم ہے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز راجستھان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے کہا تھاکہ پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی،یہ قیمت پاکستان کی فوج اور اس کی معیشت ادا کرےگی۔

انہوں نےکہا تھاکہ پاکستان کو ان دریاؤں سے پانی نہیں ملےگا جن پر بھارت کو حقوق حاصل ہیں۔

Back to top button