وسطی پرتگال میں جنگلات کی آگ بے قابو، متعدد علاقے متاثر
وسطی پرتگال کے جنگلات میں بھڑکنے والی شدید آگ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث مزید شدت اختیار کر گئی، جس سے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ووژیلا کے قریب آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجے میں اب تک 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ویزیو ضلع میں تقریباً 2 ہزار 400 ہیکٹر جنگلات جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔
آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر قریبی گاؤں کے ایک حصے سے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارت میں غزہ سے بڑے قتلِ عام کا خدشہ کیوں؟
آگ بجھانے کے لیے ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز، 288 امدادی گاڑیاں اور 8 طیارے مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مزید دشوار بنا رہی ہیں۔
