وزیر اعظم سے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے ملاقات کی۔

باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیوروکریسی، کرکٹ کے معاملات، چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بات

شہبازشریف کی تیسری اہلیہ فرسٹ لیڈی بن گئیں؟

ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا اور کہاکہ ابھی اور کئی مسائل ہیں، اس کا وقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف ناموں پربات ضرور ہوئی لیکن چیئرمین کی تبدیلی فی الفور نہیں ہو رہی، چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکا اشرف کے ناموں پر بات ہوئی۔

Back to top button